۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
السيد علي الحسيني السيستاني

حوزہ/ پوری دنیا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس خوفناک سفاکیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور قابض افواج کو مظلوم فلسطینی عوام کا مزید نقصان پہنچانے کے اپنے منصوبوں کو جاری رکھنے سے روکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کے ظالمانہ حملے پر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ان دنوں غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری اور شدید حملے کیے جارہے ہیں جن کی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے، اس کے نتیجے میں اب تک چھ ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ حملے لوگوں کی بڑی تعداد کے اپنے گھر وں کو چھوڑ جانے اور وسیع پیمانے پر رہائشی علاقوں کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔

بمباری مسلسل مختلف علاقوں کو اپنا نشانہ بنارہی ہے یہاں تک کہ وہاں لوگوں کی پناہ کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر ایک گھناؤنا محاصرہ کر رکھا ہے، جس میں پانی، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی پر پابندی شامل ہے، جس سے سب سے زیادہ نقصان علاقائی بے سہارا عوام کو ہو رہا ہے، گویا وہ ( قابض صیہونی حالیہ تصادم میں اپنے زبر دست نقصان اور بڑی ناکامی کی تلافی و اسکا بدلہ لے رہے ہوں۔

یہ سب کچھ ساری دنیا کی نظروں کے سامنے ہو رہا ہے اور اس میں کوئی روکنے والا و منع کرنے والا نہیں ہے ، بلکہ ایسے لوگ موجود ہیں جو ان مجرمانہ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں اور اپنے دفاع کے بہانے ان کارروائیوں کا جواز فراہم کرتے ہیں!

پوری دنیا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس خوفناک سفاکیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور قابض افواج کو مظلوم فلسطینی عوام کا مزید نقصان پہنچانے کے اپنے منصوبوں کو جاری رکھنے سے روکیں۔ اس غیرت مند عوام کے المیے۔ جو پچھلی سات دہائیوں سے چلا آرہا ہے ۔ کا خاتمہ انہیں ان کے جائز حقوق دلوا کر اور ان کی غصب شدہ زمینوں سے قبضے کو بٹا کر ہی ممکن ہے اور یہی اس خطے میں سلامتی اور امن لانے کا واحد راستہ ہے۔ وگرنہ یونہی مزاحمت جاری رہے گی اور تشدد کا سلسلہ مزید معصوم جانوں کو اپنا شکار بناتا ر ہے گا۔

ولا حول و لا قوة الا بالله العلي العظيم

(۲۵- ربیع الاول - ۱۳۴۵ -) الموافق (۲۰۲۳/۱۰/۱۱ م) مكتب السيد السيستاني (دام ظله) - النجف الأشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .